26 فروری، 2024، 4:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85398865
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر حملے کی مخالفت میں خودسوزی کرنے والے امریکی فوجی کی موت

تہران-ارنا- غزہ میں نسل کشی کے خلاف واشنگٹن میں اسرائيل کے سفارت خانے کے سامنے خودسوزی کرنے والے سابق امریکی فوجی کی موت ہو گئی ہے۔

غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ کی شرکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ سابق امریکی فوجی نعرہ لگا رہا تھا کہ : میں فلسطینی قوم کے خلاف نسلی کشی میں شامل نہیں ہوں گا ، فلسطین آزاد ہو۔

اس سابق امریکی فوجی افسر نے خود سوزی سے قبل کہا تھا کہ خودسوزی ہولناک قدم ہے لیکن ان جرائم سے کم ہے جو غزہ میں ہو رہے ہيں۔

در ایں اثنا صیہونی پارلیمنٹ کے رکن عوفر کاسیف نے اتوار کو اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو ایک نفسیاتی مریض ہيں، عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کو روکے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی کابینہ، اسرائیلیوں کو سب سے بڑی دشمن ہے اس لئے اس کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اگر غزہ میں جنگ ختم ہو جائے تو اسرائيلی قیدی رہا ہوکر اپنے گھر واپس آ جائيں گے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .